پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس وقت جوڈیشری کی طرف دیکھ رہی ہے، ججز ہی قوم کو غلامی سے بچا سکتے ہیں۔ اس وقت جو لوگ ڈٹے رہیں گے ان کا نام تاریخ میں زندہ رہے گا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی قوم آزاد نہ ہو جائے اس کا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ پارٹی پر مشکل وقت آنے کا یہ فائدہ ہو گیا کہ مجھے معلوم ہو گیا کہ کون میرے ساتھ کھڑا ہے اور کون نہیں۔
آج میں اپنی عدلیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک کو کوئی غلامی سے بچا سکتا ہے تو وہ آپ ہیں۔ چئیرمین عمران خان pic.twitter.com/OLqNR6N1li
— PTI (@PTIofficial) August 2, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس وقت غیر آئینی حکومتیں بیٹھی ہوئی ہیں، حکمران ایک بار پھر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان سے بات کلیئر ہو گئی ہے کہ جنرل باجوہ نے ہمارے خلاف سازش کی، پہلے ہمیں واضح اکثریت نہیں لینے دی تاکہ مضبوط حکومت نہ بن سکے۔
امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ داعش کا بہترین مقابلہ افغان حکومت کر رہی ہے
عمران خان نے کہا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والی دہشتگردی میں داعش ملوث ہے، چند روز قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ داعش کا سب سے بہترین مقابلہ افغان طالبان کی حکومت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا افغانستان میں جا کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا بیان انتہائی احمقانہ ہے۔ وزیر خارجہ مجھے بتائے کہ یہ خود افغانستان کتنی مرتبہ گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت پاکستان کی حمایت یافتہ ہے جبکہ غنی حکومت پاکستان کے خلاف تھی۔ اور اُس دور میں افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہوتی تھی۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے بدترین دہشتگردی اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا، آج فضل الرحمان کہہ رہا کہ کیا ہماری ایجنسیاں سوئی ہوئی ہیں۔ دہشتگردی روکنا تو ایجنسیوں کا اصل کام ہے نہ کہ تحریک انصاف کو ختم کرنا۔ آج سوال اٹھتا ہے کہ پاکستان اس بدترین معاشی بحران میں دہشتگردی اور ایسے… pic.twitter.com/lmg3eEyKDH
— PTI (@PTIofficial) August 2, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول ہر دوسرے دن امریکا پہنچا ہوتا ہے مگر افغانستان نہیں گیا۔ ہمیں تو وقت پر افغان حکومت کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کا راستہ روکنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کہتا ہے کہ باجوڑ میں دھماکا ہوا ہے تو کیا ہماری ایجنسیز سوئی ہوئی تھیں، یہ سوال تو ہم بھی کرتے ہیں کہ ایجنسیاں دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے تحریک انصاف کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔
دہشتگردی پر قابو نہ پایا تو خیبرپختونخوا کے لوگوں میں غصہ بڑھتا جائے گا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگردی پر قابو نہ پایا تو پختونخوا کے لوگوں میں غصہ بڑھتا جائے گا۔ مجھے خوف ہے کہ چیزیں ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 110 ڈالر فی بیرل عالمی مارکیٹ میں مل رہا تھا جبکہ آج 80 ڈالر تک مل رہا ہے مگر پاکستان میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔