’اسے روکو‘ شاہین شاہ آفریدی کو ’دنیا کے بہترین بولر‘ کا لقب کیوں ملا؟

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیزی سے رنگ بدلتی دنیائے کرکٹ کی ’دی ہنڈرڈ‘ کرکٹ لیگ میں تماشائی اور کمنٹیٹرز پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی کی تیز اور گھومتی گیندوں کے معترف ہوئے تو انہیں ’دنیا کے بہترین بولر‘ قرار دے ڈالا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو بیٹرز کو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا تھا۔

ان مناظر کو سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کیا گیا تو پس منظر میں کی جانے والی کمنٹری میں شاہین شاہ آفریدی کو ’دنیا کا بہترین بولر‘ ٹھہرایا جانا واضح تھا۔

’دی ہنڈرز‘ میں اپنا اولین میچ کھیلنے اور ابتدائی دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کرنے پر کرکٹ فینز نے شاہین شاہ آفریدی کو خوب سراہا۔

شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انڈین فینز بھی ان کے معترف دکھائی دیے۔

’دی ہنڈرڈ‘ کے آفیشل اکاؤنٹ سے شاہین شاہ آفریدی کے اولین میچ کی کارکردگی کو سراہا گیا تو اسے ’شاہین کی آمد‘ سے تعبیر کیا۔

سابق انگلش کرکٹر نک نائٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی گیند کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کو روک سکو تو روک لو۔‘

https://twitter.com/NickKnight11_/status/1686806857640198160

100 گیندوں کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 5،5 گیندوں کے دو اوورز کرائے اور 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کارڈیف میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم ویلش فائر نے مانچسٹر اوریجنلز کو 9 رنز سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp