وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ پروگرام کو پورے ملک میں برق رفتاری سے پھیلا رہے ہیں جس سے نوجوانوں کو عالمی معیار کی حامل تعلیمی سہولیات ملیں گی،

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرض کی مد میں 5 ارب مختص کئے گئے ہیں، یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضوں اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں طلبا کے لیے 80 ارب روپے مختص کئے گئے۔ یوتھ سپورٹ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp