پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے خواتین کو برابری کے حقوق دئیے بغیر انسانی حقوق کی پاسداری ناممکن ہے ۔
بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے خواتین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا آج کا دن پاکستانی خواتین کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور آمریت کی مزاحمت کی علامت کا دن ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستانی خواتین بے مثال بہادری، عظیم صلاحیتوں اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کا استعارہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو دنیا کے لیے رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت دو خواتین کر چکی ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا 1973 کا آئین خواتین کو برابری، نمائندگی، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے ملک کی خواتین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر شکل میں موجود امتیاز اور استحصال کے خاتمے کے لئے پاکستانی خواتین کی ہر جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ایڈیٹر نوٹ : جنرل ضیا الحق کے مارشل لا میں سو سے زائد خواتین نے مال روڈ لاہور پر خواتین کے حقوق کے لیے 12 فروری 1983 کو پہلا مارچ کیا تھا۔ اسی تاریخی دن کے پیش نظر پاکستان میں خواتین کا قومی دن ہر سال 12 فروری کو منایا جاتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے