اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، ایران نے گوادر میں بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے، اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہیے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہم منصب کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا،بعد ازاں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تزویراتی تعلقات ہیں، گزشتہ 15ماہ ہماری حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کام کیا ہے، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جون کے مہینے میں ایران کا پہلا دورہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے، اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہیے، وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp