6 غذائیں دل کی بیماریوں کے خطرہ کو کم کر دیتی ہیں، نئی تحقیق

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد تجویز کیا ہے کہ 6 غذاؤں کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔

یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لیے محققین نے ٰ6 بین الاقوامی تحقیقاتی مکالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جس میں 80 ممالک سے پہلے سے دل کے مرض میں مبتلا اور بغیر مرض کے 245,000 افراد نے شرکت کی۔

محققین نے ’پراسپیکٹیو اربن اینڈ رورل ایپیڈیمولوجیکل ( پی یو آر ای) اسٹڈی، پاپولیشن ریسرچ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کی جانے والی تحقیق سے ڈائیٹ سے متعلق اعداد و شمار اکھٹے کیے۔

محققین نے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اگر پھل، سبزیاں، دالیں، خشک میوہ جات، مچھلی اور ڈیری مصنوعات کو اگر غذا کاحصہ بنایا جائے تو دل کے دورے یا فالج سمیت عارضہ قلب سے متعلق دیگر خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کی سرپرستی کرنے والے میک ماسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو مینٹے نے یورپین ہارٹ جرنل کو بتایا کہ عالمی سطح پرخاص طور پر دنیا کے پسماندہ خطوں میں صحت مند خوراک کے رجحان کو فروغ دے کر قبل از وقت امراض قلب اور اموات سے بچا جاسکتا ہے۔

مینٹے نے واضح کیا کہ غذا سے متعلق گزشتہ جائزوں کی نسبت مذکورہ جائزہ محض ترقی یافتہ مغربی ملکوں پر لاگو ہونے کی بجائے عالمگیر نوعیت کا ہے، اسے امیر یا غریب کوئی بھی اپنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ جائزوں کااطلاق شاید ان لوگوں پر نہ ہو ا ہو جو کم یا متوسط آمدن کے حامل ممالک میں رہتے ہیں، جہاں اکثر غیر معیاری خوراک کھائی جاتی ہے اور بعض غذاوں سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی سطح پر دل کے امراض اموات میں اضافے کا بنیادی سبب بنتے ہیں۔ امراض قلب میں اضافے کے نتیجے میں ہر سال اندازاً ایک کروڑ 79 لاکھ افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، ان میں سے ایک تہائی اموات 70 سال سے کم عمر افراد کی ہوتی ہیں، سبزیوں اور اناج جیسی صحت بخش غذاؤں کے علاہ نامناسب خوراک دل کی بیماری کا بنیادی سبب بنتی ہے۔

سیڈرز صنعائی میں سمٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر آف پریونٹیو کارڈیالوجی اینڈ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر آف پریوینٹو اینڈ ری ایبلیی ٹیٹو کارڈیک سینٹر مارتھا گلاٹی کے مطابق اس جائزے میں غذائیت کی اہمیت پر زوردیاگیا ہے اور دل کے لیے مفید غذائیں تجویز کی گئی ہیں۔

نتائج کی بنیاد پر محققین نے 2 سے 3 پھل اور سبزیاں، 2 عدد ڈیری مصنوعات اور کوئی ایک عدد خشک میوہ روزانہ کھانے کی سفارش کی ہے۔مینے کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 3 سے 4 بار کھانوں میں دالیں اور 2 سے 3 بار مچھلی بھی شامل ہونی چاہییے۔ ممکنہ متبادل غذاؤں میں روزانہ اناج اور غیرمحفوظ کردہ گوشت یا مرغی بھی شامل کی جانی چاہییے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp