’1992 کا ورلڈ کپ مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا‘ فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج بتیس سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔

1992کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اب سابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ 1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔ اور انگلینڈ نے اس وقت ڈرا کیا جب پاکستانی ٹیم تورنامنٹ سے باہر ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا لیکن منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔

صارفین کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سارہ میر نے فیاض الحسن چوہان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عمران خان کے بغص میں اس قدر پاگل ہو گئے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔

اظہر خان نے طنزاً لکھا کہ جس نے عمران خان کو ستایا ہے وہ ذہنی مریض ہی بنا ہے۔

 صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ مخولیات اور چَولِیات کی بھی کوئی حد ہوتی ہوگی ویسے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں