کپڑوں کے مشہور برانڈ پر لوگوں کا ہجوم: ’کیا یہ مفت ہے؟‘

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے  جس نے عوام کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ کوئی سوال کرتا ہے کہ گھر کے اخراجات کیسے پورے کیے جائیں تو کوئی پیٹرول مہنگا ہونے سے مشکل کا شکار ہے۔

ایسے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر سیل سے خریدای کر لی جائے تو وہ اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔ اس لیے مختلف برینڈز بھی ہر چند ہفتوں بعد اپنی نئی کلیکشن نکال لیتے ہیں اور پرانی چیزوں کو تہواروں اور مخصوص دنوں سے منسلک کر کے وقتاً فوقتاً سیل لگا لیتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ خواتین سیل کا سن کر لازمی خریداری کریں گی اور ان کی یہ حکمت عملی کامیاب بھی رہتی ہے۔

ایسی ہی 30اور 50 فیصد تک کی ایک سیل کپڑوں کے ایک مشہور برانڈ نے بھی لگائی جہاں خریداروں کی لائن لگ گئی۔

 سوشل میڈیا پر بھی اس سیل کا خاصا چرچا رہا اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے کپڑوں کے مشہور برانڈ پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر تبصرہ کیا کہ پھر بھی مخصوص لوگوں کا ایک ٹولہ کہتا ہے کہ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے۔

تنویر عباسی نامی صارف نے لوگوں کا ہجوم دیکھ کر سوال کیا کہ کیا یہ برانڈ لوگوں کو مفت کپڑے دے رہا ہے؟

ملنگ نامی اکاؤنٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی غریب ملک کے مہاجر نہیں بلکہ پاکستانی عوام ہے جو بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

اعظم تارڑ نے خریداری کے لیے مشہور برانڈ کا رُخ کرنے والی عوام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اس قوم کے زوال کی بڑی وجہ یہی ہے کہ جب اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کا وقت آئے تو یہ گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں اور مختلف برانڈز پر سیل لگا دی جائے تو بھاگ کر وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

ایک صارف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال عوام کے لیے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام اب صرف سیل سے خریداری کرنے پر مجبور ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ مہنگائی پر 24 گھنٹے رونے اور بلکنے والے عوام ہیں جو اب سیل سے خریداری کرنے کے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟

امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟