110 سالہ سعودی خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبیر سنی میں عموما لوگوں کو اپنی صحت کی فکر دامن گیر رہتی ہے لیکن سعودی ی عرب ایک ایسی معمر خاتون بھی ہیں جو110 سال کی ہوجانے کے باوجود اپنی ادھوری چھوڑی پڑھائی مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق البیشہ گورنری کے محکمہ تعلیم نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعےایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں معمر خاتون نوضاء القحطانی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر ان کے حصول علم کے شوق میں آڑے نہیں آئی۔

نا خواندہ خاوتون پیرانہ سالی کے باوجود پڑھائی میں نہ صرف دلچسپی رکھتی ہیں بلکہ تعلیم بالغاں کا اہتمام کرنے والے کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی پڑھائی کے نتائج بھی کمال کے ہیں۔

نوضا القحطانی کے بارے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سعودی حکومت کی کاوشوں پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔

دینی تعلیم کے حصول کی خواہش

عمر رسیدہ نوضا القحطانی کے فرزند محمد مسفر الکحلاء القحطانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’میری والدہ الامواہ میں رہتی ہیں جو عسیر کے علاقے سے منسلک مراکز میں سے ایک ہے اور اس گرما میں انہوں نے پڑھائی کے لیےایک سمر کیمپ میں اپنی رجسٹریشن کرائی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ان والدہ نے اس مرکز میں قرآن پڑھا اور وہ حکومت کی طرف سے بزرگوں بالخصوص بڑی عمر کی خواتین کے لیے اس طرح کے پروگرامات شروع کرنے پر حکومت کی شکر گزار ہیں۔

نا خواندگی کا خاتمہ

سعودی عرب کیں اطلاعات و مواصلات کے ڈائریکٹر اور بیشہ ایجوکیشن کے سرکاری ترجمان خالد الصاری کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی مہم کے آغاز کا اس پروگرام سے کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں اور خواتین میں ناخواندگی کو ختم کرنا ہے۔

اس مہم میں کلاس رومز، تربیتی پروگرام، تفریحی اور عوامی خدمات بھی شامل ہیں جو کہ بیشہ ایجوکیشن کے انتظامی اور تعلیمی ادارے پر مشتمل ایک ورک ٹیم کی براہ راست نگرانی میں اور متعدد سرکاری اداروں کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس مہم نے اب تک تقریباً 350 مرد اور خواتین کو تعلیم فرہم کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی مہمات ہر قسم کی ناخواندگی کو ختم کرنے کے لیے شروع کی جاتی ہیں اور یہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp