یوم آزادی پر اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے اڑان بھرے گی

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکردو سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئرلائن دبئی سے اسکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز یوم آزادی کے موقع پر کرے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اسکردو ایئرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی  جس کے لیے ہوائی اڈے پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فضائی ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔

عبداللہ خان نے کہا کہ پرواز دبئی سے اسکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست اسکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp