14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم برقرار لیکن غیر مؤثر ہوچکا، سپریم کورٹ

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مٸی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔

جسٹس منیب اختر نے 25 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت کا شارٹ آرڈر برقرار ہے، الیکشن کمیشن کا اہم کام انتخابات کروانا ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا کہ اب یہ معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے، پنجاب اور کے پی کے نگران سیٹ اپ کے بعد اسپیکرز کی داٸر درخواستیں نمٹاٸی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ الیکشن کمیشن کا فرض انتخابات بلکہ منصفانہ اور شفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp