ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات طے شدہ ہیں، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کا دعویٰ

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیاپال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات پہلے سے طے شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024 کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا۔ ستیا پال ملک نے کہا کہ نریندر مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا، بتایا جائے بارود کہاں سے آیا؟ ہوائی جہاز کیوں نہیں دیا گیا؟ جیسے سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

ستیاپال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی 2024 میں ہونے والے انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟