جب 9 مئی کا واقعہ ہوا تو اس کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سر گرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھیں۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے دفاتر میں بھی نہ تو کوئی کارکن آتا تھا اور نہ ہی رہنما وہاں پریس کانفرنس کرتے دکھائی دیتے تھے۔
پنجاب کی صدر یاسمین راشد جو اب جیل میں ہیں، وہیں پارٹی میٹنگز اور ملاقاتیں کرتی رہیں اور بعد میں 9 مئی کا واقعہ ہو گیا اور پاکستان تحریک انصاف کارکنان اور رہنماؤں نے گرفتاریوں کے ڈر سے کسی بھی آفس آنا جانا چھوڑ دیا تھا لیکن اب اچانک سے 3 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کا جیل روڈ والا دفتر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ جہاں 9 مئی واقعات کے بعد پہلی تقریب پی ٹی آئی کے انصاف لائیرز ونگ نے کی ہے۔
انصاف لائیرز ونگ جیل روڈ آفس استعمال کرے گی؟
قریباً اڑھائی ماہ بند رہنے والے پی ٹی آئی جیل روڈ آفس میں پارٹی کے عہداریدران تو نہیں آئے لیکن اب وہاں پر انصاف لائیرز فورم کا قبضہ ہو گیا ہے۔ 9 مئی واقعات کے بعد پہلی تقریب 3 اگست کو انصاف لائیرز فورم نے کی جہاں پر وکلاء کو حق کے ساتھ کھڑے رہنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عہد کیا گیا کہ وکلا برداری ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
14 اگست منانے کی پلاننگ فائنل؟
انصاف لائیرز فورم نے جہاں وکلاء کی ٹیم کے نئے عہدوں کے ساتھ نوٹفیکیشن جاری کیے ہیں، وہیں 14 اگست منانے کے حوالے سے پنجاب بھر میں مختلف پرواگرامز بھی فائنل کیے گئے ہیں۔ لاہور میں لائیزز فورم کے زیر اہتمام ملک سے محبت کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی۔ مینار پاکستان پر بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
لبرٹی چوک لاہور میں پاکستان کی آزادی کے حوالے سے جشن منایا جائے گا، اس طرح پنجاب کے دیگر شہروں میں ملتان، فیصل آباد اور روالپنڈی میں 14 اگست کے حوالے سے مختلف پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں۔
















