قوم میری گرفتاری پر چپ کر کے گھروں میں نہ بیٹھی رہے، عمران خان کا ویڈیو پیغام

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم میری گرفتاری پر چپ کر گھروں میں نہ بیٹھی رہے۔ میں یہ جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے لڑ رہا ہوں۔

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد گرفتاری سے قبل ریکارڈ کروائے گئے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، اگر قوم جدوجہد نہیں کرے گی تو غلامی کی زندگی گزارے گی۔ اور غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، چیونٹیوں کی طرح زندگی گزارنا پڑتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ ہمیں غلامی سے آزاد کرتا ہے، مدینہ کی ریاست میں ہمارے نبی کریم ؐ نے عدل و انصاف کی بنیاد پر لوگوں کو آزاد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان زمان پارک لاہور سے گرفتار، اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ آزادی کبھی بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی، قوم اس وقت تک پر امن احتجاج جاری رکھے جب تک اسے آزادی نہیں مل جاتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس وقت تک جدوجہد جاری رکھنی ہے جب تک اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت منتخب کرنے کا اختیار نہیں مل جاتا، کہیں ایسا نہ ہو کہ آج کہ طرح پھر قبضہ گروپ کو اقتدار میں بٹھا دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp