عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ متعصبانہ قرار دیدیا

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پُر امن احتجاج کی کال دے دی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران کے خلاف فیصلے کو متعصبانہ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کے لیے قانونی چارہ جوئی سمیت آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عدالتِ عظمیٰ سے تحریک انصاف کی نظرِثانی درخواست کی بلاتاخیر سماعت کی بھی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں تنظیمی و سیاسی حکمتِ عملی پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

کورکمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کے باوجود ایک متعصّب جج کے نہایت ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے، پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ایک جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طے شدہ منصوبے کے تحت گرفتاری پر پوری قوم میں شدید ردِعمل کی کیفیت ہے، سپریم کورٹ چیئرمین عمران خان کے خلاف فیصلے کی اپیل پر بلاتاخیر سماعت کرے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اپیل کو چھٹیوں اور دیگر معمولات کا لحاظ کیے بغیر ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کے لیے مقرر کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دستور پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، تحریک انصاف کے کارکن اس نا انصافی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے چیئرمین کی تلقین و ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے ساتھ مل کر مکمل نظم و ضبط اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں۔

کور کمیٹی نے کہا کہ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کے لیے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے۔ قوم کے معتبر اور محبوب ترین قائد کو رہا کروائیں گے جو پہلے کی طرح پورے عزم و استقلال سے حقیقی آزادی کی تحریک کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ پوری قوم ملک میں جاری ظلم و فسطائیت کے خلاف عمران خان کی ہم آواز، آئین و جمہور دشمن سازشیوں کے خلاف کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق تحریک انصاف کے ذمہ داران چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں سفّاک امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں گرفتار ہوئے بغیر سیاسی و تنظیمی حکمتِ عملی آگے بڑھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل