راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، چنیوٹ، شکر گڑھ، اٹک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Earthquake of 4.5 magnitude just felt in Pakistan. pic.twitter.com/0hU2tNepyR
— Waqas (@worqas) August 5, 2023
اس کے علاوہ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ آزادکشمیر کے علاقے میرپور، گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان ہندوکش کا علاقہ ہے۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔
مزید پڑھیں
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بتایا ہے کہ کنٹرول روم کو تاحال زلزلہ کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کی صبح بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جن کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔