پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن کئی علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے، اس دوران کچھ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی، اسی طرح کئی علاقوں میں آندھی اور طوفان کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp