عمران خان کو جیل میں بی کلاس مل گئی، ہفتے میں ایک روز فیملی سے ملاقات کی اجازت

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری محکمہ داخلہ کی جانب سے دے دی گئی ہے۔

عمران خان کو بی کلاس کے تحت جیل میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے میں ایک دن فیملی کے ساتھ ملاقات کی بھی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خان کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمنے کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا۔

عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp