سعودی عرب نے رسول اللہ ﷺ کی جانب سے کی گئی ہجرت کے راستے میں قومی عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نمائش کے ذریعے زائرین کو مصنوعی طور پر اس سفر سے روشناس کروایا جاسکے۔
سعوی حکومت نے بتایا ہے کہ قومی عجائب گھر کی مدد سے کی جانے والی نمائش کے ذریعے 1400 سال پہلے شروع ہونے والے سفر پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس نمائش کے ذریعے زائرین کو تاریخ، نوادرات اور دستاویزی فلموں کے ذریعے متعدد متنوع اور بھرپور حصوں کے درمیان سیر کروائی جائے گی اور اسلام سے قبل کے مرحلے سے ہجرت تک کے واقعات کو دستاویزی فلم کی صورت میں معلومات فراہم کی جائیں گی اور یہ سفر ایک ایسے موڑ کی نمائندگی کرتا ہے جو دنیا کے دھارے کو بدل دیتا ہے اور اس طرح اسلامی تاریخ کی ایک نئی انسانی تہذیب کی بنیاد ڈالی گئی جس کا سورج رسول اللہ ﷺ کی ہجرت کے ساتھ طلوع ہوا۔
نمائش ہجرت پراجیکٹ سعودی نیشنل میوزیم اور کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر ‘اثرا’ کے درمیان ثقافتی شراکت داری کے ذریعے تعاون کو بڑھانے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ثقافتی انضمام، سلطنت کی تاریخی اور تہذیبی جہت کو بڑھانے کے لیے بھی کام کیا گیا ہے۔