مشکل وقت گزر چکا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، مشکل وقت گزر چکا ہے اب ترقی کے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، کیونکہ چینی کمپنیوں اور حکومت نے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔

اسلام آباد میں چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈدور (سی پیک) چینی صدر شی جنگ پنگ کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا اہم جزو ہے، اس منصوبے کے تحت چائنا ابھی تک 30 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردارادا کیا ہے، جنرل عاصم منیر کی ہی کاوشوں سے سی پیک دوسرے مرحلے کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی ہے، اور ہمیشہ مشکل وقت سے نکلنے کے لیے معاونت فراہم کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھی چین کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے لیے کیے گئے تعاون اور انکی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟