عمران خان کے حق میں نوجوانوں کی دریا کے اندر ’سیلابی ریلی‘ کے چرچے

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاسی رہنما یا پارٹی لیڈر سے وابستگی اور محبت انسان سے بہت کچھ کراتی ہے۔ اس مرتبہ کچھ ایسا ہی معاملہ خیبرپختونخوا کے رہائشی نوجوانوں کے ساتھ ہوتا دکھائی دیا ہے۔

سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی گئی ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو میں چند نوجوان پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے تھامے دریا میں بہتے دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو کے مقام اور تاریخ سے متعلق مصدقہ معلومات کی عدم موجودگی کے باوجود نمایاں ہے کہ تیزی سے بہتے دریا میں بہاؤ کے رخ پر بہنے والے نوجوانوں کے ہاتھ میں تحریک انصاف کے پرچم موجود ہیں۔

ویڈیو شیئر کرنے والوں نے اس کے ساتھ دیے گئے کیپشنز میں جہاں نوجوانوں کو خطرناک ایڈونچر سے باز رہنے کا مشورہ دیا وہیں اس عمل کو ’عمران خان کے حق میں سیلابی ریلی‘ جیسے کیپشنز بھی دیے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت کے فیصلے کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی