توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں توشہ خانہ کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست لاہور کی وکیل صائمہ صفدر چوہدری نے دائر کی، درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے کیونکہ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے، تاہم توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے۔

واضح رہے درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (2) کے تحت دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 اگست کے فیصلے کیخلاف بھی دوبارہ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کرکے اپیل واپس کر دی تھی، اپیل پر وکالت نامہ اور دستخط درست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا اور اپیل کیساتھ 250 روپے سرکاری عدالتی فیس ادا نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا گیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیل دائر کی گئی، دائر کردہ اپیل میں استدعا کی گئی کہ رجسڑار آفس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 اگست کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمہ دوبارہ فیصلے کے لیے ہمایوں دلاور کو بھیجنے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟