متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی نے نگراں وزیراعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویزکیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفدکی ملاقات میں کےالیکٹرک سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نےگورنر سندھ کو حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکی ہدایت کر دی۔
نگراں وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کےقریبی ساتھی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے علاوہ شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ کے نام پر زیادہ مشاورت کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی حفیظ شیخ کا نام مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔