ٹوئٹر بلیو کا نیا نام کیا ہے؟

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس، جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک مرتبہ پھر برانڈنگ کے عمل سے گزر رہا ہے۔ جس کے تحت کمپنی اپنے فیچرز کے خدوخال، سپورٹ پیجز اور اب ناموں میں بھی تبدیلیاں متعارف کرارہی ہے۔

ایپ ایکس کا نام تبدیل کرنے کے بعد ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کو ایک نئی شناخت مل رہی ہے۔ کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کا نام اب ایکس پریمیئم ہے۔

ایلون مسک نے خاص طور پر نام کی تبدیلی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی لیکن قارئین کو نئے نام کےبارے میں ایک پوسٹ کے ذریعے معلوم ہوا جس میں مسک نے ایکس پر اشتہارات کی آمدنی میں حصہ داری کے ضمن میں بات کی۔

’اشتہاراتی آمدنی میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لیے، آپ کا ایکس پریمیئم یعنی بلیو صارف ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر اشتہار کی مد میں موصول آمدنی ایکس خود رکھے گا۔‘

واضح رہے کہ ایکس پریمیئم پر اشتہار کی آمدنی میں حصہ داری کے لیے چار شرائط ہیں۔

‎ 1۔ ایکس پریمیئم (بلیو) سبسکرائبر بنیں۔

‎ 2۔ گزشتہ 3 ماہ میں آپ کی پوسٹس پر مجموعی طور پر کم از کم 15 ملین امپریشنز ملے ہوں۔

3 ۔ آپ کے کم از کم 500 فالوورز ہیں۔

4۔ آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو۔

ایکس نے ٹوئٹر بلیو کے آفیشل ہینڈل کو بھی ایٹ دی ریٹ آف پریمیئم سے تبدیل کردیا ہے۔

‎ہینڈل کے ناموں کی ’ہائی جیکنگ‘ کا شکوہ

‎پچھلے مہینے جب ٹوئٹر نے ایکس کے نام سے دوبارہ برانڈ کیا، تو سان فرانسسکو کے فوٹوگرافر جین ایکس وانگ سے ان کا ٹوئٹر ہینڈل ایٹ سی ریٹ آف ایکس بھی چھین لیا، جسے وہ 2007 سے استعمال کررہے تھے۔

ویسے تو ایٹ دی ریٹ آف پریمیئم کسی دوسرے صارف سے واپس نہیں لیا گیا لیکن رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایکس کمپنی نے بشمول ایٹ دی ریٹ آف اسپورٹس اور ایٹ دی ریٹ آف میوزک دوسرے صارفین سے واپس لے لیے ہیں۔

‎گزشتہ16 سالوں سے  ایٹ دی ریٹ آف میوزک کا ہینڈل رکھنے والے اوہائیو کے جیریمی واٹ کا کہنا ہے کہ ایکس نے ان سے بھی ان کا ٹوئٹر ہینڈل واپس لے لیا ہے۔ ان کے مطابق ابھی ٹوئٹر/ ایکس نے ان کے ہینڈل کو رد کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ ایٹ دی ریٹ آف میوزک فین پر منتقل کر دیا ہے۔

دریں اثنا ایک اور صارف کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پر ان کا ایٹ دی ریٹ آف اسپورٹس ہینڈل ایکس نے واپس لیتے ہوئے اسے ایٹ دی ریٹ آف اسپورٹز پر منتقل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp