ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد اور سکھر ڈویژن کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے اور کراچی کی آبادی میں 43 لاکھ 57 ہزار 9 سو 87 افراد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
کراچی ڈویژن کی آبادی
ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سرکاری نتائج کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 8 سو 81 نفوس پر مشتمل ہے، کراچی ڈویژن کی آبادی میں 5 سال کے دوران 43 لاکھ 57 ہزار 9 سو 87 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
حیدر آباد ڈویژن کی آبادی
2023 کی مردم شماری کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 2 سو 46 افراد پر مشتمل ہے۔
لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی
لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 2023 کی مردم شماری کے مطابق 70 لاکھ 93 ہزار 7 سو 6 نفوس پر مشتمل ہے۔
میرپورخاص ڈویژن کی آبادی
ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے مطابق میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 46 لاکھ 19 ہزار 6 سو 24 ہے۔
شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی
نتائج میں بتایا گیا ہے کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 59 لاکھ 30 ہزار 5 سو 49 نفوس پر مشتمل ہے۔
سکھر ڈویژن کی آبادی
سرکاری نتائج کے مطابق سکھر ڈویژن کی آبادی 60 لاکھ 10 ہزار 41 شہریوں ہے۔