عمران خان کی گرفتاری کا جواب عوام نے بلے پر ٹھپہ لگا کر دے دیا، بیرسٹر محمد علی سیف

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواب عوام نے ضمنی انتخابات میں بلے پر ٹھپہ لگا کر دے دیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خیبر پختونخوا کےضمنی انتخابات کے نتائج کو ایک ٹریلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پشاور میں عوام نے  عمران خان اور پی ٹی آئی مخالفین کو  ووٹوں کے تھپڑ رسید کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تم تحریک انصاف کو مائنس کرتے رہے لیکن عوام ضرب دیتی رہی اب مخالفین کو کافی عرصے تک مروڑ کی تکلیف رہے گی لہٰذا تحریک انصاف ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے اب خواب خرگوش سے جاگ جائیں‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوروں، کرپٹ اور منافقین کی خیبرپختونخوا کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی اور مولانا فضل الرحمان بھی اپنی سیاسی تدفین کا انتظام کر لیں کیوں کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے ان کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا مولانا کی منافقت سے بھرپور سیاست کی نماز جنازہ پشاور اور حویلیاں میں پڑھا دی گئی ہے جب کہ تحریک انصاف یقینی بنائے گی کہ سیاسی مداریوں کی نماز  جنازہ ہر جگہ پڑھائی جائے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حکومتی مظالم کے باوجود اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے پر تحریک انصاف کے انقلابی ورکرز اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قانونی و سیاسی جنگ جاری رکھے گی اور عمران خان جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحریک انصاف کے انقلابیو، ظلم اور بدمعاشی کی سیاہ رات چھٹنے والی ہے اور حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہو رہا ہے بس تھوڑا صبر و حوصلہ رکھیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟