بلوچستان میں سڑک کے کنارے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
لیویز فورس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلعی تربت کیچ کے علاقے بلگتر میں ایک گاڑی کے قریب دھماکہ زوردار دھماکہ ہوا ہے جس سے گاڑی میں سوار 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
لیویز کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بلگتر کی ایک سڑک پر ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ چیئرمین اسحاق نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سٹرک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔دھماکے میں جاں بحق تمام افراد گاڑی میں سوار تھے۔
بالگتردھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے، شہید ہونے والوں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار بالگتر، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار بالگتر، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار بالگتر، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار بالگتر، سرفراز سکنہ نلی بازار بالگتر، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار بالگتر، قاسم سکنہ پنجگورشامل ہیں۔