2023 الیکشن کا سال نہیں ہے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 2023ء الیکشن کا سال نہیں ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات ہوئے تھے۔ آئین پاکستان کے مطابق ایک مردم شماری کے تحت دو انتخابات نہیں ہو سکتے، لہذا 2023ء کے انتخابات 2017ء کی مردم شماری کے تحت نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جب مردم شماری کا اعلان ہو جائے تو اس کے بعد انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں، نگراں سیٹ اپ اس آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کروائے گا، جس کے لیے کم از کم 120 دن درکار ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کئی مہینوں کی تاخیر والی بات نہیں ہے مگر جیسے ہی نئی حلقہ بندیاں ہو جائیں گیں تو اس کے بعد انتخابات بھی ہو جائیں گے۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے لیے حفیظ شیخ سمیت دیگر ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، یہ نام میڈیا میں بھی آ رہے ہیں لیکن ابھی ان میں سے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، زیادہ امکان یہی ہے کہ کل تک نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کی ریاست کی پالیسی کوئی نئی نہیں بلکہ پہلے سے یہ پالیسی موجود ہے، حالیہ سالوں میں دہشتگردوں سے جو مذاکرات ہوتے رہے ان کے بھی کوئی حوصلہ افزاء نتائج نہیں نکلے۔

’ایک صوبے میں امن و امان کی صورتحال یقینا ایسی ہے کہ اس کے اوپر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایسی صورتحال میں اس صوبے میں انتخابات کے دوران کسی بڑے حادثے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔جے یو آئی کے سیاسی جلسے میں جو دھماکہ ہوا اس کا بہت نقصان ہوا۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے ڈر سے الیکشن التواء کا شکار نہیں ہوں گے، نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کریں گے کہ بروقت انتخابات بھی ہوں اور باقی معاملات بھی آئین و قانون کے مطابق انجام دیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟