الیکشن ایک یا 2 ماہ سے زیادہ ملتوی نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ الیکشن اپنے وقت پر منعقد ہونا چاہیے ہیں، لیکن اگر ملتوی ہوئے بھی تو ایک یا 2 ماہ سے زیادہ ملتوی نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہیں لیکن اگر حالات غیر معمولی ہو جائیں تو پھر بھی ایک یا 2 مہینے سے زیادہ الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ انکے اندازے کے مطابق پاکستان میں انتخابات نومبرکے مہینے میں ہوں گے، ایک 2 ماہ تاخیر ہو جانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صرف مخصوص حالات میں الیکشن ملتوی کر سکتا ہے، اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر ہو ہی نہیں سکتی۔

خواجہ آصف کے مطابق 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانے ضروری ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ انتخابات اسی سال میں ہو جائیں گے، البتہ مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت