چاپ شورو، پاکستان کا صحت بخش پیزا ؟  

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جزوی طور پر قیمہ کی پیسٹری، تھوڑا بہت پاکستانی پراٹھے جیسا اور کسی حد تک میکسیکن کیسیڈیا! جی ہاں یہ مماثلت پائی جاتی ہے پاکستان کے خوبصورت علاقے گلگت کے مشہور چاپ شورو میں، جسے مقامی آبادی ایک صحت بخش پیزا قرار دیتی ہے۔

لال شہزادی گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے صدر مقام کریم آباد کے قصبے میں واقع 700 سال پرانے بلتت قلعے کے قریب ہنزہ فوڈ پویلین کے نام سے ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ چلاتی ہیں۔

التر گلیشیئر کے شاندار پہاڑی پس منظر اور قدیم قلعے کی مستحکم موجودگی کے ساتھ لال شہزادی علاقائی طور پر پسندیدہ کھانے جیسے گیالنگ، خوبانی کا سوپ، اور چمس – خشک خوبانی کا جوس – مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے یکساں طور پر پیش کرتے ہیں۔

ہنزہ کی سپر وومن کے نام سے مشہور لال شہزادی وادی ہنزہ میں مستند علاقائی پکوانوں کو مقبول بنانے کے لیے نامیاتی اور مقامی طور پر حاصل کردہ اجزاء استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پاس تیارکردہ اشیا میں چاپ شورو شاید گلگت بلتستان کے بڑے خطے کی سب سے مشہور، ہمہ گیر اور نمائندہ ڈش ہے۔

صرف لال شہزادی کے اس ریسٹورنٹ پر ہی نہیں بلکہ راکاپوشی چوٹی کے قریب لگے کھانے پینے کے اسٹالوں سے لے کر مقامی بازاروں کی گھومتی گلیوں میں ایک دکاندار کے پاس یا یہاں تک کہ اجنبی سیاح کو خوش آمدید کہنے والے خاندان کے گھر میں آپ چاپ شورو  کا سامنا کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

چاپ شورو ہنزہ کی مہمان نوازی کی ایک مترادف ڈش ہے جسے مقامی لوگ نمکین یاک دودھ کی چائے کے ساتھ مہمانوں کو پیش کرتے ہیں۔ لال شہزادی بھی چاپ شورو کو اپنا مقامی صحت بخش پیزا ہی قرار دیتی ہیں۔

‎چاپ شورو، ہنزہ کی خاصیت اور سیاحوں کے لیے لطف اندوز ہونے کی ایک خاص چیز ہے، جسے دنیا بھر میں ایک قسم کا پیزا ہی مانا جاتا ہے۔ یہ چکن سمیت کسی بھی قسم کے گوشت کے ساتھ بنایا جاسکتا ہے، لیکن اصل چاپ شورو یاک کے گوشت سے بنتا ہے۔ لوگ دور دور سے اسے یاک کے گوشت کی وجہ سے کھانے آتے ہیں۔

‎روایتی طور پر، خاندان پہلے سے گوشت کو پکائے بغیر پتھر کے تندوروں میں چاپ شورو تیار کیا جاتا تھا، جسے بننے میں تین گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ چاپ شورو کو بنانے کا طریقہ بھی منفرد ہے۔ سب سے پہلے آٹے سے بنی ہوی روٹیاں تیار ہوتی ہیں۔ اس کے بعد مصالحوں میں گوشت کا قیمہ پکا کے دو روٹیوں کے بیچ میں بھرا جاتا ہے۔ دونوں طرف سے روٹیاں اچھی طرح بند کرنے کے بعد اسے پکنے کے لیے تندورمیں رکھ دیا جاتا ہے۔

‎چاپ شورو چاہے جیسے بھی بنے، ہنزہ کی حقیقی مہمان نوازی کی ایک منفرد توسیع ہے۔گوشت، پیاز اور روٹی جیسی روزمرہ کی خوراک پر مبنی ایک ذائقہ دار غذا، جسے مقامی لوگ خاص طور پر سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کی شدید خواہش کی عکاسی کرتے ہوئے محبت سے تیار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp