مریم نواز میری لیڈر نہیں، شاہد خاقان عباسی

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے وقت آنے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں گا۔ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑوں گا اور اگر ٹکٹ نہ ملا تو الیکشن ہی نہیں لڑوں گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں۔ پہلے دن سے پارٹی کے ساتھ اور پرانے لوگوں میں سے ہوں۔ بہت سے مراحل آئے لیکن میں جماعت کے ساتھ کھڑا رہا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا میرے لیڈر نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ہیں۔ مریم نواز میری لیڈر نہیں اور نہ ہی مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا اگر مریم نواز پارٹی صدارت کی پوزیشن پر آتی ہیں تو پھر میرا فیصلہ ہو گا کہ میں جماعت کے ساتھ چل سکتا ہوں یا نہیں۔ سیاست کرنی ہے یا نہیں کرنی کیوں کہ میری سیاست مسلم لیگ ن کے اندر ہی ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ مفتاح اسماعیل کے اسحاق ڈار سے کوئی اختلافات نہیں۔ ملکی معیشت چلانے پر اختلاف رائے ہے اور یہ مثبت عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp