آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کردیا گیا ہے۔ سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کارپوریشن ترمیمی بل 2023 سمیت آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا ہے۔
سینیٹ پہلے ہی ان دونوں بلوں کی منظوری دے چکا ہے، گذشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔
بل میں خفیہ ایجنسیز سے بغیروارنٹ گرفتاری یا چھاپے کا اختیار واپس لےلیا گیا تھا تاہم بل میں کہا گیا تھا کہ ملکی مفاد کیخلاف معلومات یا دستاویز کا انکشاف کرنےوالابھی مجرم قرارپائےگا۔
مذکورہ بل کے مطابق ملک دشمن یاغیرملکی ایجنٹ کےساتھ رابطےمیں رہنےوالا،کوئی بھی شخص جوجرم پر اکساتا ہے،سازش یاارتکاب کی کوشش کرنےوالابھی سزاکامستحق ہوگا۔
بل کے مطابق جرم کےمرتکب فردکو 3 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، مذکورہ جرائم پرخصوصی عدالت 30 دن میں فیصلہ کرے گی۔














