پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اضافہ بنیادی تنخواہ میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ بنیادی تنخواہ میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں17.5فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp