اونٹ نے سوتے مالک کو گلے لگا لیا، سعودی عرب میں ویڈیو وائرل

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ایک اونٹنی کے والہانہ جذبات اور محبت پر مبنی ویڈیو وائرل ہے۔ اونٹنی نے سوتے ہوئے اپنے مالک کو گلے لگا لیا۔ اس منظر کو دیکھ کر سعودی عرب میں زبردست ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ لوگوں نے اونٹ اور مالک کی محبت پر مبنی اس منظر کو خوب پذیرائی دی۔

اونٹنی اپنے مالک کے پاس اس وقت آئی جب وہ سو رہا تھا، اونٹنی کافی دیر تک اپنی لمبی گردن اپنے مالک کے سر کے قریب کیے کھڑی رہی۔

سعودی عرب میں اونٹ اور اس کے مالکوں کے درمیان ایسی ہمدردی اور پیار کے مناظر اکچر سامنے آتے رہتے ہیں۔ نئی وائرل ویڈیو میں بھی اونٹنی اپنے مالک کے پاس جاتی ہے اور اسے متاثر کن انداز میں گلے لگا لیتی ہے۔

سعودی عرب میں اونٹ ہمیشہ سے مالکان کے ساتھ وفاداری اور قوتِ یادداشت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ان کے مالکان بعض اوقات صحرائی راستوں میں گم ہونے کی صورت میں واپسی کے لیے اونٹوں پر انحصار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی