طلبہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، مریم نواز کی مسلم یوتھ فیڈریشن کو ہدایات جاری

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے، بندوق، گالی اور بد تمیزی ہمارا کلچر نہیں ہے۔

مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں۔ طلبہ کوپارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے مسلم لیگ ن پر لازم ہے کہ وہ نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کے لیے اچھے فیصلے کرے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا رول بہت اہم ہے۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے لیے اربوں روپے کے قرضے دیے گئے۔

مریم نواز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ چیف آرگنائزر نے مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں کے 5 گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو خود کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp