لاہور، ڈرون سے ہیروئن اسمگل کرنے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی بھارت میں اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ پولیس اہلکار ہی دھندے میں ملوث نکلے، اے این ایف نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، شرافت علی، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی۔ مقدمے کے مطابق منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل تھی۔

دوسری جانب اے این ایف کے ذرائع کے مطابق ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp