بلوچستان کا نگراں وزیر اعلیٰ کون؟

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق ہو یا صوبے ہر طرف سیاسی ہلچل ہے، وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان سمیت دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنی مدت پوری کر رہی ہیں اور بظاہر انتخابات اب زیادہ دور نہیں۔  بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں بھی یہ ہی بات زبان زد عام ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔

سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت  کی آئینی مدت  کی تکمیل کے بعد نگران وزیر اعلی سمیت کابینہ کی تعیناتی کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ صوبے میں موجود حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں میں اس بات پر اتفاقِ پایا جاتا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے سیاسی شخصیت کا انتخاب کیا جائے گا جب کہ ایک خاتون وزیر سمیت نگران حکومت 10 کابینہ ارکان پر مشتمل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایوان کی 3 بڑی سیاسی جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام ف نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اپنے اپنے امیدوار کا انتخاب کر چکی ہیں۔

چند روز پہلے شہر اقتدار میں بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنما، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شریک ہوئے۔ اس مشاورتی اجلاس میں ملکی اور صوبائی سیاست پر بحث کے ساتھ ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اپنے امیدواروں کے نام سامنے رکھے گئے۔ اس نشست میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ عبدالقدوس بزنجو کے قریبی عزیز نصیر بزنجو باپ کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ کے لیے صوبے کی دو بڑی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے حتمی نام طے کر لیا ہے۔ حزب اختلاف کی بڑی سیاسی جماعت جے یو آئی ف کی بات کی جائے تو اس نے عثمان بادینی کے نام پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت نے رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے سے متعلق گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے پہلے مشاورتی اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے امیدوار کے لیے بات چیت ہوئی تاہم اس سلسلے میں اپوزیشن کے مزید مشاورتی اجلاس منعقد ہوں گے جن میں اپوزیشن کی جانب سے ایک نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ ثناء بلوچ نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعلی کی تعیناتی سے متعلق حکومت سے مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔

ان دنوں یہ باتیں بھی زیر گردش ہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے بی این پی مینگل اور باپ کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے جب کہ حمل کلمتی کے نام پر جے یو آئی ف کو  راضی کرنے کی ذمہ داری بی این پی کو سونپی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت