ایف آئی اے نے نعیم پنجوتھا کے بعد خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا ہے۔

خواجہ حارث کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بدھ 9 اگست کو دن 2 بجے ایف آئی اے میں پیش ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹوں کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ پیش نہ ہوئے تو خیال کیا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع کے لیے کچھ موجود نہیں۔

واضح رے ہے اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی اسی معاملے پر ایف آئی اے میں طلب کیا گیا تھا، آج جب وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہوئے تو یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ نعیم پنجوتھا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے عمران خان کا پیغام میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا مورال بلند ہے اور وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp