کراچی میں باجے پر پابندی کیوں لگی؟

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماضی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ تو کیا ہی جاتا تھا مگر چند برسوں سے باجے کا ایک نیا اضافہ ہوا ہے اور اب ہر سال 14 اگست کو منچلے نوجوان باجے بجا کر جہاں جشن مناتے ہیں وہیں شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوتا ہے۔

باجا بجانے والے اپنی تفریح کے چکر میں شور شرابے سے لوگوں کا سکون تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔

روں برس 14 اگست کا دن قریب آتے ہی کراچی میں باجا بجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جوڈیسل مجسٹریٹ ملیر نے اپنے عدالتی حدود کے علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر باجے کے استعمال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں ملیر کورٹ مجسٹریٹ نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور تھانہ سچل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ باجے بجانے والوں کے خلاف کارروائی کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ انور علی شاہ نے قرار دیا کہ جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے۔ تھانہ شرافی گوٹھ اور تھانہ سچل کی حدود میں اس کاروبار کو سختی سے روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ