اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات، پاکستانی حکام آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں، امریکا

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ اسمبلی تحلیل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرے۔

بدھ کے روز امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے عوام ہی آئین و قانون کے مطابق پاکستان کی سیاست کا فیصلہ کریں گے، آئندہ انتخابات اور اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ آئین و قانون پر عمل کریں۔

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ جس طرح امریکا دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے، اسی طرح امریکا پاکستان کے ساتھ بھی بہت سے معاملات میں بہتری چاہتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں کسی ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرے گا بلکہ ہم پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے