سندھ بھر میں سیلاب زدگان کے لیے پکے گھر تعمیر کیے جائیں گے، بلاول بھٹو

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لیے اپنی ’زمین اپنا گھر‘ کے انقلابی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کو پکے گھر تعمیر کر کے دیے جائیں گے، اور گھر کی زمین یعنی مالکانہ حقوق خاتون خانہ کے نام ہوں گے، اس کے علاوہ گھر بنانے کے لیے جو رقم دی جائے گی اس کی قسطیں بھی خاتون خانہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔

گھوٹکی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت عورتوں کو بلا سود قرضہ فراہم کرتی ہے، سندھ حکومت کے تحت مختلف پروگرام چل رہے ہیں جن میں عورتوں کو خود مختار بنانے اور کاروبار کرنے لیے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی سیلاب کے دوران جتنے بھی گھر تباہ ہوئے ان میں زیادہ تر سرکاری زمینوں پر قائم تھے لیکن سندھ حکومت جو نئے گھر بنا کر دے گی اس کی زمین بھی سیلاب زدگان کے اپنے نام ہوگی۔ اگر موقع ملا تو پکے گھروں والا منصوبہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہاکہ اس سے پہلے بھی ایک نااہل شخص نے 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کے وعدے کیے، 1 کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کیے، لیکن اس شخص نے سوائے دھوکے کے اور کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے تھے پیپلز پارٹی کو گورننس کرنی نہیں آتی، ان کو ہم نے گورننس کرکے دکھائی، کورونا اور سیلاب کے دوران باقی حکومتوں کے مقابلے میں سندھ حکومت نے سب سے بہترین کام کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا اور ہم نے ایوان میں جاکے آپ لوگوں کی نمائندگی کی ہے، اور کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp