گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں سے قرض کے حصول میں اضافہ ریکارڈ

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 4.8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے جولائی میں صارفین کو 211 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کیے گئے جو جولائی 2022 کے مقابلہ میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی 2022 میں گھروں کی تعمیر کے لیے صارفین کو 201 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے تھے۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

جون میں گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے 212 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے جو جولائی میں کم ہو کر 211 ارب روپے ہو گئے۔

واضح رہے کہ جولائی کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 7 ہزار 998 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp