صحت مند زندگی کے لیے روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدت سے یہ خیال عام تھا کہ ایک دن میں 10 قدم چلنا ایک شاندار کرشماتی نمبر ہے جو آپ کو فٹ اور صحت مند رکھنے میں انتہائی مفید ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہر روز 5 ہزار سے کم قدم چلنا بھی اچھی صحت کے لیے سود مند ہے۔

دنیا بھر میں 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 4 ہزار قدم کی واک کی بدولت کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ 2 ہزار 3 سو قدم چلنا دل کے عارضے اور شریانوں کے لیے مفید ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ آپ جتنی زیادہ چہل قدمی کریں گے، اتنے ہی زیادہ صحت کے فوائد بھی دیکھے جائیں گے۔

ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 4 ہزار قدم سے آگے ہر اضافی ایک ہزار قدموں سے 20 ہزار قدم تک چلنا جلد مرنے کے خطرے کو 15 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

پولینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی آف لوڈز اور امریکا میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ پایا ہے کہ چہل قدمی کے فوائد ہر جنس اور عمر پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوں۔ تاہم سب سے زیادہ فوائد 60 سال سے کم عمر میں دیکھے گئے ہیں۔

لوڈز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر میکیج بانچ نے کہا کہ جب علاج کے لیے جدید ادویات کی تعداد بڑھ رہی تھی وہ واحد حل نہیں تھا ’میرا ماننا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں، بشمول خوراک اور ورزش، کم از کم یا زیادہ، قلبی امراض کے خطرہ کو کم کرنے اور زندگی کو طول دینے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے‘۔

عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے اعداد و شمار کے مطابق ناکافی جسمانی سرگرمی ہر سال 32 لاکھ اموات کی مؤجب ہے اور یہ تعداد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی چوتھی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ہنی فائن ایک عالمی فٹنس کمپنی کی انسٹرکٹر ہیں۔ انہوں نے ایک جگہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشادہی کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ عمل آپ کے میٹابولزم کو سست کر سکتا ہے اور پٹھوں کی نشوونما اور طاقت کو متاثر کر سکتا ہے جو درد اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی کمر کے ہر طرح کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، دفتری ملازمت پیشہ افراد کی کمر مسلسل دباؤ والی کمپریسڈ پوزیشن میں رہتی ہے جو بعد میں زندگی میں بہت زیادہ مسائل کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھڑے ہونا، خریداری کرنا، فرش دھونا، گھومنا پھرنا، فون پر بات کرتے وقت چلنا، باغبانی کرنا وغیرہ تمام چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہمیں زیادہ فعال بناتی ہیں جو کیلوریز کو زیادہ مؤثر طریقے سے جلانے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔

ہنی فائن کہتی ہیں اگرچہ باقاعدگی سے چہل قدمی کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن جب آپ کی صحت کی بات آتی ہے تو اس کے نتائج شاندار ہوتے ہیں۔ چلنا آپ کے بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے، آپ کی ہڈیوں کی حفاظت کے لیے آپ کے پٹھوں کو مضبوط بنا سکتا ہے، توانائی کی سطح بڑھا سکتا ہے اور یہ آپ کو صحت مند کھانے کے ساتھ صحتمند وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ دیگر فوائد میں دماغی صحت کو بڑھانا اور اسکرینوں اور دیگر خلفشار سے دور ہونا شامل ہے۔

چہل قدمی کے لیے چند مفید تجاویز

بس یا کار سے جانے کے بجائے اسٹیشن تک پیدل چلیں۔
اگر آپ کسی ڈیسک پر کام کرتے ہیں، تو اٹھنے اور گھومنے پھرنے کے لیے گھنٹے کے حساب سے یاد دہانیاں ترتیب دیں۔
اگر آپ حاملہ ہیں تو پیدل چلنا بہترین قسم کی ورزش ہے۔
پوڈ کاسٹ سنتے ہوئے روزانہ 30 منٹ کی واک کریں۔
دوستوں کے ساتھ پارک یا جنگل کی پگڈنڈیوں میں چہل قدمی کریں اور اگر آپ کے پاس کتے ہیں تو ان کے ساتھ چلیں۔
چھوٹی شروعات کریں، اسٹیشن سے آفس تک 10 منٹ کی چہل قدمی
پھر پارک میں 20 منٹ کی چہل قدمی
اور آخر میں شہر کے ارد گرد 30 منٹ کی چہل قدمی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟