مریم نواز کا نیا کافی مَگ: ’بات اب لیپ ٹاپ سے ’مگ‘ تک پہنچ گئی ہے‘

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس نظر آتا ہے جو جلسوں یا دیگر سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دیکھا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ مریم نواز خود بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر اس کی تصویر شیئر کر چکی ہیں۔ ان کا یہ گلاس سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے، اور صارفین ان سے مختلف سوالات بھی کرتے ہیں کہ آخر مریم نواز یہ مخصوص گلاس ہی ہر جگہ کیوں ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

لیکن مریم نواز نے اب اپنا مخصوص گلاس تبدیل لیا ہے،  مسلم لیگ نواز کے ایکس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنا کافی مگ تبدیل کر لیا ہے‘ اور نئے مگ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کافی مزید لذیذ اور دیر تک گرم رہتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نئے گلاس کی ایک جانب میاں نواز شریف کی تصویر ہے جبکہ دوسری طرف ’میاں دے نعرے وجن گے‘ لکھا ہوا ہے۔

معروف سیاستدان نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کو بھی یہی مگ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود دیکھیں گے کہ اس میں کافی کتنی مزیدار لگتی ہے۔

مریم نواز کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی ان کا نیا گلاس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے گئے اس نئے مَگ کی ویڈیو پر تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔

مریم نواز نے ن لیگ کے پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ’شیر‘ لکھ کر شیئر کیا۔

صحافی اسامہ غازی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ مریم نواز کو ایسی ویڈیوز بنانے کے مشورے کون دیتا ہے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ برینڈڈ کافی مگ ہے اور لائن میں ھڑے تمام ن لیگی رہنما جی حضوری رتے ہوئے کہہ رہیں کہ جی جی ہم بھی اب سے یہی مَگ استعمال کریں گے۔

صحافی عمر چیمہ نے لکھا کہ پاکستانی عوام ی اکثریت چائے پیتی ہے جبکہ مسلم لیگ کافی پینے والے ووٹوں کی تلاش میں ہے۔

ایک صارف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو یقین دہانی کراتی چلوں کہ جس پاکستان کی آپ نمائندگی کر رہی ہیں وہ معاشی طور پر غیر مستحکم ہے۔ پاکستان کے 49.3% لوگ دودھ کا ایک گلاس بھی افورڈ نہیں کر سکتے اور آپ کافی کی بات کر رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے لیے ایک اور کافی مَگ۔ میں نے بھی اپنے کپ کا آرڈر دے دیا ہے۔

ظفر اللہ وزیر نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر برینڈ کی ایک سستی کاپی ہوتی ہے اور مریم نواز نے عمران خان کا ایک بار پھر کاپی کر لیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بات اب لیپ ٹاپ سے ’مگ‘ دینے تک پہنچ گئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp