سندھ کا نگراں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب اس حوالے سے  وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نشست کا انتظار ہے۔

جی ڈی اے کی جانب سے صفدرعباسی، رئیس غلام مرتضیٰ جتوئی،فضل اللہ قریشی،حسین عبداللہ ہارون کےنام دیے گئے ہیں جب کہ ایم کیوایم نےسابق بیوروکریٹس یونس ڈھاگہ اور شعیب احمد صدیقی کے نام تجویز کیے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلیٰ شاہ اوراپوزیشن لیڈررعناا نصارکی باقاعدہ مشاورت کاانتظار کیا جا رہا ہے۔

سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرکے 11 اگست کی رات تحلیل ہوجائے گی۔ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر 3 روزمیں نگراں سربراہ کے لیےاتفاق کریں گے اور اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی 2 روز میں نام فائنل کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پرالیکشن کمیشن  2 دن میں فیصلہ  کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اندرون سندھ سے کسی شخصیت کا انتخاب کیا جائے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی آبادی اور سیٹوں کے اعتبار سے سندھ کی یہ روایت رہی ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن سمیت پیپلز پارٹی کے خلاف تمام جماعتیں اس وقت ایک ٹیبل پر دکھائی دیتی ہیں اور سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا ارادہ ہے کہ اس بار پیپلز پارٹی کے خلاف سب مل کر صف آرا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘