.ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی اور اس ہولناک زلزلے میں اب34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر’کہرامن ماراش ‘ میں اس وقت 10 ہزار لاشیں تدفین کی منتظر ہیں جب جاں بحق ہونے والے تقریبا 5 ہزار افراد کی لاشوں کو اجتماعی طور پر دفنا دیا گیا ہے۔
شناخت نہ ہونے کے باعث مقامی انتظامیہ نے قبروں پر جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں مزید ہلاتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس لیے مزید قبروں کی کھدائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دوگنی ہو سکتی ہے، کیونکہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔
متاثرہ علاقوں میں رضا کار موجود ہیں جو امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی فوری ضروریات سے نمٹنے کے لیے 42.8 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔














