کرکٹ ورلڈ کپ 2023، پاکستان کے 3 میچوں کا شیڈول تبدیل

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کا بڑا معرکہ احمد آباد میں اتوار 15 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن اسے ایک دن پہلے منتقل کر دیا گیا ہے اور اب یہ ہائی وولٹ میچ 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو اسی مقام پر ہو گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے 8 دیگر میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پاک بھارت میچ 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو منتقل کیے جانے کے باعث دہلی میں افغانستان کے خلاف انگلینڈ کا میچ ہفتہ 14 اکتوبر سے منتقل ہو کر 24 گھنٹے بعد اتوار 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

حیدر آباد میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا مقابلہ 12 اکتوبر بروز جمعرات سے منتقل ہو کر اب منگل 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا بڑا میچ 24 گھنٹے پیچھے چلا گیا ہے اور اب یہ جمعہ 13 اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

دیگر ری شیڈولڈ میچز میں انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب ڈے میچ ہوگا، پہلے یہ میچ ڈے نائٹ ہونا تھا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ 13 اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر کو ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا میچ 14 کے بجائے 13 اکتوبر کو ہوگا۔

افغانستان اور انگلینڈ کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش اور آسٹریلیا کا میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو ہوگا، یہ ڈے میچ ہوگا۔

کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انڈیا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 11 کے بجائے 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp