ن لیگ نے پنجاب کے 4 ڈویژنوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کردیے

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے صوبہ پنجاب کے 4 ڈویژنز میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کردیے۔

بہاولپور، ملتان، ساہیوال، لاہور ڈویژنز کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو باضابطہ نوٹیفیکیشنز دے دئیے گئے۔

مریم نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر ہونے والوں کو نوٹیفیکیشنز دیے

بہاولپور ڈویژن میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں جب کہ   ملتان ڈویژن میں خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقریری عمل میں لائی گئی۔

ساہیوال ڈویژن میں اوکاڑہ، پاک پتن، ساہیوال جبکہ لاہور ڈویژن میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصورمیں یوتھ کوآرڈینیٹرز کو مقرر کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ کوارڈینیٹر کا اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر ہونے والے تمام ذمہ داران کو مباکباد پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی نمائندگی رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور قائد محمد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نوجوانوں کو قیادت کی اگلی صف میں لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو اسلامی سوچ، دو قومی نظریہ، اقبال اور قائد کے افکار کی طاقت سے آگے لارہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،ایمان، یقین، نظم وضبط کے سنہری اصولوں کو پروان چڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی اور جماعتی تنظیم میں نوجوانوں کا آگے آنا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے لیڈرز یوتھ اور ایم ایس ایف سے ائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعتی ڈھانچے میں خواتین کی تعداد میں مسلسل ا اضافہ صنفی امتیازات کے خاتمے کی طرف ٹھوس قدم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوتھ کوآرڈینیٹرز حلقوں میں نوجوانوں کی تنظیم سازی کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے اور کہا کہ پارٹی یوتھ کوآرڈینیٹرز کا دائرہ پورے ملک تک پھیلائے گی۔ اس موقع پر یوتھ کوآرڈینیٹر پنجاب سید عاشق حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی