وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک مراعاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف اداروں کے ساتھ ان کے روابط کو آسان بنانا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے اس کے نکات پر روشنی ڈالی۔

مراعاتی پیکیج ایک نظر میں

• تمام صوبوں میں چیف سیکریٹریز اور اسلام آباد میں چیف کمشنر کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کے حل کے لیے ہاٹ لائنز کا قیام۔

• آئی سی ٹی اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کو تیز رفتار بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مخصوص عدالتوں کا قیام۔

• تمام پبلک سیکٹر ہاؤسنگ اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 10 فیصد کوٹہ، ادائیگی غیر ملکی کرنسی اور بینکنگ چینل کے ذریعے کی جانے کی صورت میں5 فیصد رعایت۔

• پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کامیاب ماڈل دیگر تمام صوبوں میں بھی متعارف ہوگا۔

• بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پہچاننے اور ان کی سہولت کے لیے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مخصوص امیگریشن کاؤنٹر قائم ہوں گے۔

• اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹاپ 10 ترسیلات زر کو پہچاننے کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

• بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قابل ذکر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات و کامیابیوں کے اعتراف اور تعریف کے لیے ہال آف فیم قائم کیا جائے گا۔

• سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فار اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرکشش شرحوں کے ساتھ قومی بچت کی مخصوص اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی۔

• بیرون ملک سفارت خانوں/مشنز میں نادرا اور پاسپورٹ کی سہولت کے کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ۔

• بلیک لسٹ شدہ پاسپورٹ مقررہ وقت کے بعد خود بخود ڈی لسٹ ہو جائیں گے۔

• وزارت خارجہ کے ذریعے دستاویزات کی آن لائن تصدیق کو مضبوط بنایا جائے گا اور اسے مزید موثر بنایا جائے گا۔

• وزارت خارجہ کے کیمپ آفس پاکستان کے ان علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تعداد موجود ہے تاکہ دستاویزات وغیرہ کی تصدیق میں آسانی ہو۔

• پینشن بینک اکاؤنٹس اور جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق متعارف کرائی جائے گی۔

• اوورسیز پاکستانیوں کو شادی/طلاق، پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے نادرا کا نظام یونین کونسلوں سے منسلک ہوگا۔

• بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے پبلک سیکٹر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 5 فیصد کوٹہ ہوگا اور غیر ملکی پاکستانیوں کے بچوں کو ضرورت پر مبنی اور میرٹ وظائف بھی دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل