بچوں اور معذور افراد کی نگہداشت کے لیے بھارت میں سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملتی ہیں؟

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اب بھارت کے سرکاری ملازمین (خواتین و اکیلا مرد) بچوں اور معذور افراد کی نگہداشت کے لیے 730 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے اجلا س میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ سول سروسز کی خواتین ملازمین اور تنہا زندگی بسر کرنے والے مرد ( جس کے گھر میں بچے یا معذور افراد ہوں اور جن کی دیکھ بھال کے لیے گھر پر کوئی نہ ہو) سروس کے دوران مختلف اوقات میں کُل 730 چھٹیاں لینے کے لیے اہل ہیں۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ 1972 کے قاعدہ 43.C کے تحت  سرکاری ملازمین(خواتین و تنہا مرد) کو بچوں اور معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے چھٹیوں کی حد مکمل مدت ملازمت کے دوران 730 دن ہے۔

’سرکاری ملازمین یہ چھٹیاں 18 سال سے کم عمر بچوں کی دیکھ بھال اور معذور افراد (جن کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں) کی دیکھ بھال کے لیے لے سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!